ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی، پی اے آر سی چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کے دوران خلاف ضابطہ بھرتیوں کے کیس میں زراعت کے تحقیقاتی ادارے پی اے آر سی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3700 روپے اضافہ
گرفتاریوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اسلام آباد نے پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل میں بھرتیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
دیگر گرفتاریاں
ایف آئی اے کے مطابق، پی اے آر سی کے ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز ملنے لگے
مقدمہ کی تفصیلات
دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ متن کے مطابق 164 اسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی بھرتی کئے گئے ہیں۔
مزید کارروائیاں
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد دیگر 17 افسر اور اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔








