ماہا حسن کا بچپن میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ماہا حسن کی ہراسانی کا تجربہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوئیں، جس کے اثرات نے ان کی شخصیت، سوچ اور ایمان کو گہرا متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس سندھ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے ہزاروں کا عوامی اجتماع لوگ کیا کہتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
انٹرویو میں تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق حال ہی میں ماہا حسن نے یوٹیوب پروگرام ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے کم عمری میں پیش آنے والے ہراسانی کے تجربے پر تفصیل سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے
بچپن کا واقعہ
اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں وہ ایک ایسے شخص کا نشانہ بنیں، جس نے ان کی کم سنی اور نادانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں نامناسب طریقے سے چھوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے
مشکل لمحات
ماہا حسن کے بقول انہیں اس وقت صحیح معنوں میں سمجھ ہی نہیں تھی کہ ان کے ساتھ کیا غلط ہو رہا ہے، اسی لیے وہ بار بار اُس شخص کو ’تھراپی کروا لو‘ کہتی رہیں، حالانکہ انہیں اُس سے فاصلہ اختیار کرکے فوراً قانونی کارروائی کرنی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز
غلط فہمیاں
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ اگر کسی کو سمجھایا جائے تو وہ سدھر جائے گا، مگر یہ ہماری غلط فہمی ہوتی ہے، جو لوگ ایسے اعمال کرتے ہیں، وہ موقع ملتے ہی ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پاک فوج کو طلب کر لیا!
ذہنی سکون کی تلاش
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ذہنی کیفیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا بلکہ ان کے ایمان اور اقدار کو بھی متزلزل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سائبر پٹرولنگ سیل کا بھرپور ایکشن، 932 سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، اشتعال انگیزی پر 74 افراد گرفتار
وقت کا اثر
اداکارہ نے بتایا کہ ایک طویل عرصے تک وہ اپنے مذہب، اپنی ذات اور اپنے وجود پر سوال اٹھاتی رہیں، تاہم تھراپی اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ بتدریج سنبھلیں اور دوبارہ اپنے ایمان اور روحانی سکون کی طرف لوٹ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا 14سالہ بیٹا منشیا ت کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا
مضبوط ایمان
ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں نماز اور دین میں حقیقی سکون ملتا ہے اور ان کا ایمان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے “اقامہ” کی تجدید کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی
شوبز انڈسٹری میں ہراسانی
شوبز انڈسٹری کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے ماہا حسن نے اعتراف کیا کہ یہاں بھی ہراسانی کے واقعات موجود ہیں۔
والدین کے لئے پیغام
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے رویوں کے خلاف سخت اقدامات، مؤثر نگرانی اور ذمہ داروں کا بلا تفریق احتساب ناگزیر ہے۔ آخر میں انہوں نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے معاملے میں کسی پر اندھا اعتماد نہ کریں، بیٹا ہو یا بیٹی، جس کے ساتھ بھی وہ وقت گزارتے ہیں اُن پر عقاب کی نگاہ رکھیں، کیونکہ اعتماد کا غلط استعمال کسی بھی وقت ممکن ہے۔