خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش، دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے کا الرٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا بھاشانی نے ڈھاکہ میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش بنانا چاہتا ہے اور سی آئی اے اُس کی مدد کر رہی ہے.
سیلاب کا خدشہ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق موسلادھار بارش کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح شہروں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں جنسی زیادتی کے مجرم کو سرِعام پھانسی
بجلی کے نظام پر اثرات
''جیو نیوز'' کے مطابق، پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
اخبار کی خبر
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ بارش اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 3 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ بارش کے یہ واقعات خیبر، مالاکنڈ، کوہاٹ، اور باجوڑ سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے ہیں۔