اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس، کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت "اپنی چھت ……اپنا گھر" پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے اب تک 51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت بنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی
پروگرام کی کامیابیاں
بریفنگ میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے پلیٹ فارم سے 51 ہزار نو سو گیارہ نادار خاندانوں کو قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ 45,178 گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 6,160 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
وزیراعلیٰ کا ویژن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر فیصلے کا KPI عوام کی ترقی، تحفظ اور سہولت ہے، یہی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے اور میرا عہد ہے۔ جس دن ایک غریب کے سر پر چھت آ جاتی ہے اس دن ریاست کامیاب ہو جاتی ہے۔ روایتی سیاست کا دروازہ بند کیا اور خدمت کا در کھول دیا ہے۔
نئی زندگی کا آغاز
"اپنی چھت، اپنا گھر" محض اینٹوں اور دیواروں کا منصوبہ نہیں، بلکہ نادار افراد کے لیے نئی زندگی کا آغاز ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر غریب اور بے گھر خاندانوں کے لیے عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔ میری دن رات کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے۔