عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کے اعلان سے مومینٹم بن رہا تھا لیکن بار بار علی امین گنڈاپور کے اعلانات سے مومینٹم ٹوٹ جاتا ہے، بیرسٹر سعد رسول

تجزیہ: سعد رسول کی رائے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر قانون بیرسٹر سعد رسول نے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کے اعلان اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے تحریک کے حوالے سے بیانات پر اپنا تجزیہ پیش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کے زمانے میں چھانگا مانگاکا مصنوعی جنگل اور سیاحوں کے لیے ریل گاڑی
حکومت کی تذبذب
سوشل میڈیا پر وائرل نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہر قانون بیرسٹر سعد رسول کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو رہی تھی کہ عمران خان کے بیٹے خود آئیں گے اور علیمہ خان تحریک کو خود لیڈ کریں گی، اس اعلان سے حکومت تذبذب کا شکار تھی کہ اگر وہ آ گئے تو کس جرم میں انہیں گرفتار کریں گے کیونکہ وہ برطانوی شہری بھی ہیں۔ وہ احتجاج کرنے آ رہے ہیں اور کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں، اس کے نتیجے میں ان کے بہت سارے لوگ نکل آئیں گے، اور ایک مومنٹم بن رہا تھا۔ بار بار علی امین گنڈاپور کے اعلانات سے جو مومنٹم بنتا ہے وہ ٹوٹ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نازی تحریکیں بے رحمی سے کچلیں گے، روسی قونصل جنرل کا کراچی میں تقریب سے خطاب
ماضی کے واقعات
سعد رسول نے کہا کہ آپ کو یاد ہے 26 نومبر کے بعد بھی علی امین گنڈاپور یہاں آئے اور پھر پتہ نہیں کس طرح 12 اضلاع سے گزر کر واپس گئے۔ اس کے بعد ایک دیگ پک چکی تھی جس میں سیاست دانوں کے پاس دو آپشنز تھیں۔
پی ٹی آئی کی ایک طرف جو عمران خان والی ہے، یہ کہہ رہی تھی کہ ہمیں اس پر بیٹھنا چاہئے، کوئی احتجاج کرنا چاہئے یا کوئی آگے کارروائی کرنی چاہئے۔ علی امین کی کیپی پارلیمان کے اندر تقریر تھی 26 نومبر کے بعد جب وہ یکدم نمودار ہوئے اور تقریر کی۔ اس تقریر کے بعد وہ مومنٹم ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ہتھیار جو روایتی ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے
لوگوں کے مسائل
ماہر قانون نے کہا کہ اسی طرح جب انہوں نے کہا کہ لاہور آئیں، اس سے پہلے جب لاہور جانا تھا تو وہ پہنچ بھی نہیں سکے اور تقریر بھی کی، یہ کہتے ہوئے کہ ہم اب تک کیلئے منتشر ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بار بار اکٹھا کرنا اور انہیں واپس لے جانا، لوگوں کو اپنا روزگار، گھر اور دیگر مصروفیات کو چھوڑ کر اس تحریک میں شامل ہونا پڑتا ہے۔ اگر آپ پھر انہیں یہ کہیں گے تو انہیں یہ لگے گا کہ پچھلی بار کی طرح اس سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
سعد رسول کا خدشہ
عمران خان کا مقصد یہ تھا کہ اس کو کسی تحریک میں ڈھال دیا جائے، جس کے کچھ مقاصد ہوں۔
PTI کا جب بھی مومینٹم بنتا ہے علی امین کوئی نہ کوئی ایسا اعلان کر دیتے ہیں جس سے سارا مومینٹم ٹوٹ جاتا ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کے آنے کی خبر سے حکومت شدید دباؤ میں تھی لیکن علی امین نے ماضی کی اس مرتبہ بھی 90 دن کا اعلان کر کے مومینٹم توڑ دیا۔
سعد رسول pic.twitter.com/j0aYhNXwRB— Waqar khan (@Waqarkhan123) July 13, 2025