علی امین گنڈاپور بڑے شاطر سیاستدان ہیں، ایک تیر سے کئی شکار کئے؛ حسن ایوب
حسن ایوب کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور تجزیہ نگار حسن ایوب نے علی امین گنڈاپور کو شاطر سیاستدان قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پولیس کا سرچ آپریشن، 113 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور فنکشن کی میزبانی
یوٹیوب پر اپنے ویلاگ میں حسن ایوب کا کہنا تھا کہ جس کو لاہور فنکشن کی میزبانی کرنی چاہئے تھی، اس سارے ایونٹ کا میزبان عالیہ حمزہ کو ہونا چاہئے تھا، انہیں ہی اس فنکشن سے باہر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر 5 افراد جاں بحق
علی امین گنڈاپور کا کردار
معروف صحافی اور تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور بڑے شاطر سیاستدان ہیں، انہوں نے ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں۔ پہلا شکار انہوں نے یہ کیا کہ عالیہ حمزہ کو آؤٹ کر دیا۔ دوسرا شکار انہوں نے یہ کیا کہ مرزا محمد آفریدی جو سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں، ان کی دوبارہ پارٹی کے اندر انٹری کرا دی۔ تیسری چیز عمران خان کی 5 اگست کی کال تھی، اس کو ہٹا کر 90 دن کر دیا۔
مستقبل کی صورتحال
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ 90 دن تک کس نے جینا ہے، کل تک حالات کیا بنتے ہیں، یعنی 3 مہینے بعد صورتحال کس طرح کی بنتی ہے، کیا چیز تشکیل پاتی ہیں، وہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھا سکور بھی انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیٹل کر دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور بڑے شاطر سیاستدان ہیں، انہوں نے ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں، پہلا شکار عالیہ حمزہ، دوسرا مرزا آفریدی کی دوبارہ انٹری کرا دی، پھر عمران خان کی کال کو ہٹا کے نوے دن کر دیا۔ pic.twitter.com/hsxTlWfItU
— Hassan Ayub Official (@hassanayub92) July 13, 2025








