اداکارہ حمیرا اصغر کا فٹنس انسٹرکٹر شامل تفتیش، کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات

حمیرا اصغر کیس کی تحقیقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات میں قتل، خودکشی، حادثہ یا فطری موت سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو زیرغور لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
موت کی وجہ کی تحقیقات
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حمیرا اصغر کی لاش کم و بیش 9 ماہ پرانی ہے اور حتمی طور پر موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں تیز آندھی، 4 افراد زخمی
شواہد کی عدم فراہمی
مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور ذاتی ڈائری سے اب تک کوئی اہم شواہد نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
تحقیقات کی وسعت
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک فٹنس انسٹرکٹر سے رابطہ کیا گیا ہے اور ادویات کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے کہ آیا حمیرا اصغر کی جانب سے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی ادویات کا استعمال کیا جا رہا تھا یا نہیں۔
فلیٹ کی صورتحال
ڈی آئی جی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ جس فلیٹ سے لاش ملی، وہاں دروازوں پر اندر سے کنڈی نہیں لگی ہوئی تھی، جو لاک موجود ہیں، وہ اندر اور باہر دونوں طرف سے لگائے جا سکتے ہیں، تاحال کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا کہ دروازے باہر سے بند کیے گئے ہوں۔