نوجوان پر تشدد کے کیس میں، ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم

پولیس نے نوجوان پر تشدد کے کیس میں کارروائی ختم کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جس دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سلمان فاروقی کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی
متاثرہ نوجوان کا بیان
گزری تھانے کی پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج نے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور بیان حلفی میں لکھا ہے کہ ملزمان نے نہ تو اس سے اور نہ ہی اس کی بہن سے کوئی بدتمیزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کھلاڑیوں کو سکندر رضا سے سیکھنا چاہیے ، وسیم اکرم
پولیس رپورٹ میں تفصیلات
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعی کے حلفیہ بیان کی بنیاد پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت
عدالت کی کارروائی
عدالت نے پولیس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
تشدد کے واقعے کی تفصیلات
یاد رہے کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں سلمان فاروقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ مبینہ طور پر معمولی ٹکر کے واقعے پر کار سوار سلمان فاروقی نے نوجوان کو سڑک پر روک کر مارا پیٹا، حالانکہ اُس کی بہنیں منتیں کرتی رہیں۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔