1955 میں فلمی کیرئیر شروع ہونے والی فلمی اداکارہ چل بسیں

بی سروجہ دیوی کا انتقال
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تلگو فلموں کی مشہور اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 برس کی عمر میں چل بسیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ضعیفی سے متعلق صحت کے مسائل کا شکار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
انتقال کی تفصیلات
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی سینما کی ممتاز اداکارہ بی سروجہ دیوی کا انتقال بنگلورو کے علاقے ملیشورم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا، جہاں وہ کئی ماہ سے علالت کے باعث مقیم تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی کوشش ہے کہ بانی سے ملاقات کو روکا جائے: عمرایوب
فلمی کیریئر
سروجہ دیوی نے 1950 کی دہائی کے وسط میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی تامل، تیلگو، کنڑا اور ہندی زبانوں کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ وہ تامل سپر اسٹارز ایم جی رام چندرن، شیواجی گنیشن اور این ٹی راما راؤ کے ساتھ متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
ابتدائی کام اور ایوارڈز
ان کا فلمی سفر 1955 میں کنڑا فلم مہا کاوی کالیداسا سے شروع ہوا، جبکہ 1955 سے 1984 کے دوران وہ مسلسل 160 سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں 1969 میں پدم شری اور 1992 میں پدم بھوشن سے نوازا۔