سائٹ صنعتی ایریا کے صنعتکاروں نے کراچی چیمبر کی ہڑتال کی حمایت کردی۔

سائٹ ایسوسی ایشن کی سخت مخالفت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے فنانس بل میں متعارف کرائے گئے سیکشن 37اے اور 37 بی جیسے کالے قانون کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور واضح طور پر حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ صنعتکار برادری کسی صورت بھی ایسے قوانین کو برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے

ایف بی آر کے مہلک اختیارات

انہوں نے مذکورہ قوانین جس کے تحت ایف بی آر افسران کو یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ایماندار ٹیکس دہنگان کو صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے حتیٰ کہ ایف آئی آر بھی کٹوا سکتا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی

ہڑتال کی کال

احمد عظیم علوی نے سائٹ ایریا کے تمام صنعتکاروں کی مضبوط آواز بلند کرتے ہوئے کراچی چیمبر سمیت ملک کے تمام چیمبرز کی جانب سے 19جولائی کو ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کالے قوانین واپس نہ لیے تو 19جولائی کو کراچی کے سب سے بڑے صنعتی زون سائٹ کی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی صورت میں حکومت پر تمام تر ذمہ داری عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا؟ خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

کاروباری بڑھوتری کی راہ میں رکاوٹیں

صدر سائٹ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں کاروبار کرنے اور صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں مگر ہمارے ملک پاکستان میں صورتحال بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کون لوگ ہیں جو ایسے قانون بنا رہے ہیں جو پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: بھتیجے کی محبت میں گرفتار خاتون نے شوہر کے سعودی عرب سے واپس آنے پر کیا کیا؟ حیران کن انکشاف

نئے مسائل کا سامنا

احمد عظیم علوی نے مزید کہا کہ ابھی ہم سیکشن 37اے اور 37 بی کے مسئلے سے نہیں نمٹ پائے تھے کہ ای فائلنگ اور ای بلٹی جیسے نئے مسائل کھڑے کردیے گئے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ چاہتی کیا ہے؟ ہمیں اگر معاشی طاقت بننا ہے تو ہوش سے کام لینا ہوگا۔

وزیراعظم سے اپیل

احمد عظیم علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گذارش کی کہ وہ اس سارے قوانین کو ختم کریں اور جن لوگوں نے یہ قانون بنائے ہیں اُن کو کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ ایف بی آر کی قانون سازی میں پاکستان کے سارے چیمبرز کے صدور کو شامل کیا جائے تاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی جاسکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...