فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر فیڈرل کانسٹیبلری میں تبدیل، آرڈیننس جاری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراً پاس ہو جاتے ہیں، شبلی فراز
فیڈرل کانسٹیبلری کا دائرہ کار
آرڈیننس کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کا دائرہ کار چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچ کے جنگل سے نکل آۓ تھے غیروں سے ضرور۔۔۔
تبدیلیاں اور نئے قوانین
دنیا ٹی وی کے مطابق آرڈیننس کے تحت ایف سی ایکٹ 1915 میں اہم ترامیم کی گئی ہیں، نئے قانون کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے انسپکٹر جنرل کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ فورس کے ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا، جس کا رینک ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے برابر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان
فورس کی نئی تقسیم
فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے تحت فورس کو 2 بڑے ڈویژنوں، سکیورٹی ڈویژن اور فیڈرل ریزرو ڈویژن میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس فورس کی بنیادی ذمہ داریوں میں فسادات پر قابو پانا، داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور اہم شخصیات یا مقامات کا تحفظ شامل ہوگا۔
بھرتیوں کا عمل
آرڈیننس کے مطابق ملک بھر میں فیڈرل کانسٹیبلری کی بھرتیوں کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ کمانڈ کی ذمہ داری پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے سپرد ہو گی۔ وفاقی حکومت قانون و انصاف کی بہتری اور امن و امان کی بحالی کے لیے وفاقی ریزرو فورس بھی بھرتی کر سکے گی۔