پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں

پاکستان اور روس کے تعلقات میں نیا دور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ایک نیا دور دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی
مال بردار ٹرین کا منصوبہ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا دورہ روس رنگ لانے لگا۔ دنیا ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا۔ پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔ مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ ہزیانی جنگی تعطل سے کیسے نکلا جائے؟
تجارت میں فروغ اور روزگار کے مواقع
حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا دورہ
یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے ساتھ روس کا دورہ کیا تھا، جس میں پاکستان اور روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے تھے۔