26 سالہ معروف ماڈل گرل نے خود کشی کرلی

سان ریچل گاندھی کی موت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی معروف ماڈل سان ریچل گاندھی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس، کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
حالیہ واقعات
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، ماڈل نے اپنے گھر میں خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ سان ریچل گاندھی معاشی بدحالی کا شکار تھیں اور گزشتہ دنوں ہی کیرئیر میں آگے بڑھنے کے لئے اپنے زیورات بھی بیچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات، ویانا کو ٹرانزٹ سٹیشن بنالیا
ان کی خدمات اور شناخت
سان ریچل گاندھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں رنگت کی بنیاد پر امتیاز کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جانی جاتی تھیں۔ سان ریچل کو 2022 میں مس پڈوچیری کا خطاب دیا گیا تھا۔
ایوارڈز اور کامیابیاں
ماڈل گرل مس بیسٹ ایٹی ٹیوڈ 2019، مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019 اور 2022 کوئین آف مدراس رہیں۔ ماڈل گرل نے 2023 میں مس افریقا کے مقابلہ حسن میں بھی بھارت کی نمائندگی کی تھی۔