آئی فونز 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

نئے آئی فونز کا انتظار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر سال دنیا بھر میں نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔ اس سال آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ
متعارف کرانے کی تاریخ
جیو نیوز کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا “سجل” کو عوامی شکایات پر پولیس نے گرفتار کر لیا
آئی فون 17 سیریز کی تفصیلات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔ یہ سیریز آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اس دفعہ ہم کفن باندھ کر فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے: علی امین گنڈا پور
نئے کیمرا ڈیزائن
آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سیریز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔
آئی فون 17 ائیر
آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا جو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔