90 دن کی بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اپنی بات ہے اور پارٹی کا فیصلہ نہیں ، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے 90 روز کی بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اپنی بات ہے اور پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
علی امین گنڈا پور کی 90 دن کی بات
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 90 دن کی بات علی امین گنڈاپور کی اپنی بات ہے یہ پارٹی کا فیصلہ نہیں، ہم اپنی راہ پر چلتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی نے تحریک کو 5 اگست کے عروج سے جوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاندان کی مرضی کے بغیر شادی پر لڑکی کے باپ نے خودکشی کرلی،بیٹی کے نام جذباتی نوٹ
عوام کی حمایت
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو آواز کو دے رہے ہیں اور عوام ایک نظریے کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 50 کی دہائی سے جو مسلط ہے پاکستان اسی گرداب میں پھنسا ہوا ہے، ہمیں عوام کو پکارنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خود کو معاشی پناہ گاہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہونے لگی، تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
مقصد اور جدوجہد
ہم آپس میں لڑتے ہیں، مقصد بڑا ہے، ہم تاریخی عمل سے گزر رہے ہیں اور آئین کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریک دور سے گزر رہے ہیں اور عدالتوں سے انصاف کی توقع بے سود ہے جبکہ پورے نظام کو آلہ جرم بنا دیا گیا ہے، عوام کو نکلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی دھول بیٹھ نہیں رہی، کیا امریکی اسٹیبلشمنٹ صدر ٹرمپ کی باتیں مانے گی ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے اہم انکشاف کر دیا
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حوالہ
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے اور وہ کبھی بھی آسکتے ہیں، والد کیلئے جدوجہد کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نظریے سے جڑے رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرنس
یاد رہے کہ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 روز کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس تحریک میں آر یا پار کریں گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہیں یا نا رہیں ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور عوام کو متحرک کریں گے۔
عالیہ حمزہ کا سوالات
علی امین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر عالیہ حمزہ نے سوالات اٹھائے کہ ’’ وزیراعظم خان (بانی پی ٹی آئی ) کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟، تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟، 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ ‘‘