حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی

چینی کی ایکس مل قیمت میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس، وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
وزارت غذائی تحفظ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت غذائی تحفظ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں یہ کمی کی گئی ہے۔ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: تم وہ سپرمیٹ ہو جو 71 میں ریس جیتا تھا، کرکٹر عامر جمال کے جواب نے بھارتی شہری کو خاموش کرا دیا
موجودہ قیمت کا تجزیہ
واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی فروخت دو سو روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی وجہ شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ذخیرہ اندوزی اور دیگر حربوں کے ذریعے چینی کی قیمتیں بڑھا رہا ہے۔ حکومت نے چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی درآمد پر عارضی طور پر ٹیکسز کو ختم کردیا ہے، مگر اس کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آئی۔
ہول سیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکس کو ختم کرنے کے بجائے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور گوداموں پر چھاپے مارے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔