لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

موسم خوشگوار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے بحری جہاز کی جرمن ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
بارش کی خبر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آج صبح قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ، وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھیں ہیں ، پورے پارلیمانی نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے، سلمان اکرم راجا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا دھماکا پہلے کبھی نہیں سنا اور ۔۔’’ تل ابیب سے اسرائیلی صحافی کا حیران کن بیان
طغیانی کا خطرہ
اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز کی صورتحال
گزشتہ روز، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔