عمران خان نے بچوں کو ذاتی طور پر لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وہ اس وقت جلا وطن یا عدالتی مجبور نہیں تھے، صحافی حسن ایوب کا قاسم خان کو جواب

تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حسن ایوب خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم خان کہتے ہیں کہ ہمارے والد ہم سے دور رہے کیونکہ وہ کرپٹ نظام کیخلاف کھڑے تھے لیکن درحقیقت عمران خان نے ذاتی طور پر بچوں کو لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس وقت نہ تو وہ جلا وطن تھے اور نہ ہی مجبور تھے، سیاست سے پہلے بھی وہ بچوں کی پرورش سے لاتعلق رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت کی حکومت نے غیرملکیوں کو سخت وارننگ جاری کردی
سوشل میڈیا پر قاسم خان کی سرگرمیاں
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے کیلئے ان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کی افواہیں زیر گردش ہیں لیکن اس دوران ایک سوشل میڈیا اکاونٹ ’قاسم خان‘ کے نام سے کافی متحرک ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری عالمی جنگ ہمارے سر پر، روس خلا میں کیا کر رہا ہے؟ زندہ نوسٹرڈیمس کہلانے والے نجومی کی تہلکہ خیز پیشگوئی
قاسم خان کا پیغام
اس اکاونٹ سے کچھ گھنٹے قبل ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں قاسم خان کا کہنا تھا کہ "ہمارے والد نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت پاکستان میں گزارا - ہم سے دور۔ اس لیے نہیں کہ اُنہیں ایسا کرنا پڑا، بلکہ اس لیے کہ انہوں نے ایک کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہ ہر روز ہمارے ساتھ ایک باپ کے طور پر موجود نہیں تھے، لیکن پاکستان کے لیے وہ ہمیشہ ایک رہنما بن کر کھڑے رہے۔ انہوں نے اس ملک کو سب کچھ دیا، اسپتال، یونیورسٹیاں، اور انصاف کی ایک تحریک۔ انہیں پیشکش ہوئی کہ وہ اپنی باقی زندگی سکون سے گزاریں، ہمارے ساتھ انگلینڈ میں چہل قدمی کریں یا کرکٹ کھیلیں، لیکن انہوں نے اس کے بجائے ایک اندھیری قید میں بند رہنے کو چُنا۔ اُن کی قربانی پاکستان کے لیے ہے، اُن کی طاقت - پاکستان کی عوام ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایڈ بند کرانے والے ٹرمپ کے اہم عہدیدار پیٹ ماروکو نے وزارت خارجہ چھوڑ دی
حسن ایوب خان کا ردعمل
قاسم خان کے پیغام پر سینئر صحافی حسن ایوب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "قاسم خان کہتے ہیں والد ہم سے اس لیے دور رہے کیونکہ وہ کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے تھے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے ذاتی طور پر بچوں کو لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا، نہ وہ جلاوطنی میں تھے نہ عدالتی مجبور۔ سیاست سے پہلے بھی وہ بچوں کی پرورش سے لاتعلق رہے۔ وہ آج کسی سیاسی مقدمے میں نہیں بلکہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز پر سزا یافتہ مجرم ہیں۔ 2018–22 میں اسی نظام کا وزیراعظم بن کر کوئی انقلابی اصلاح نہ لائے۔ ذاتی فیصلوں کو نظریاتی قربانی کہنا تاریخ سے انحراف ہے۔"
اس ٹویٹ کا مواد
قاسم خان کہتے ہیں والد ہم سے اس لیے دور رہے کیونکہ وہ کرپٹ نظام کے خلاف کھڑے تھے۔۔۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے ذاتی طور پر بچوں کو لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا، نہ وہ جلاوطنی میں تھے نہ عدالتی مجبور۔ سیاست سے پہلے بھی وہ بچوں کی پرورش سے لاتعلق رہے۔ وہ آج کسی سیاسی مقدمے میں… https://t.co/SEpPaCJ6BD
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) July 14, 2025