سلیمان اور قاسم کی پاکستان آمد کا اعلان، جمائما نے علمیہ خان کو فون کرکے سخت ناپسندیدگی کا اظہار “صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ

علیمہ خان اور جمائما خان کے درمیان تنازعہ
لندن (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان کے عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق اعلان پر بچوں کی والدہ جمائما خان نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
مشاورت نہ ہونے کی شکایت
اپنے ایک ولاگ میں اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے سلیمان اور قاسم کو پاکستان لانے کا اعلان تو کردیا لیکن لگتا ہے کہ اس سے پہلے مشاورت نہیں کی گئی۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ علیمہ خان اور جمائما خان کے درمیان اچھی خاصی لڑائی ہوئی، بحث ہوئی کہ کیوں بغیر پوچھے مشاورت کے بغیر پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
سیاسی تحریک میں شرکت کے خلاف رائے
ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ جمائما اس کے بالکل خلاف ہیں کہ بچے پاکستان جا کر کسی بھی سیاسی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ وہ تحریک انصاف کا ریکارڈ جانتی ہیں۔ چاہے وہ 9 مئی ہو یا 26 نومبر، جس طرح پرتشدد تحریک چلانے کی کوشش کی گئی، جوتشدد کا شکار ہوئی۔ جمائما نے علیمہ کو فون کرکے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ انہوں نے کیوں ان کے بیٹوں کا نام لیا کہ وہ آکر سیاسی تحریک چلائیں۔
میرے ذرائع بتا رہے ہیں کہ علیمہ خان اور جمائمہ کے درمیان اچھی خاصی لڑائی ہوئی، دونوں میں بحث ہوئی کہ بغیر مشاورت سلیمان اور قاسم کے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، جمائما بیٹوں کے سیاسی تحریک کا حصہ بننے کے خلاف ہے، اظہر جاوید
مکمل ویڈیو دیکھئے: https://t.co/gKqZAdxmpD … pic.twitter.com/ML6uPXesGl— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 14, 2025