مونس الٰہی اور عظمیٰ زاہد بخاری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے، طنزیہ سوالات اٹھادیے

سوشل میڈیا پر سیاسی لڑائی
لاہور (ویب ڈیسک) روایتی بیان بازی سے ہٹ کر اب سیاستدان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اب کی بار تحریک انصاف کے مونس الٰہی اور مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زاہد بخاری بھی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، رانا ثناءاللہ
مونس الٰہی کا چیلنج
تفصیل کے مطابق مونس الٰہی نے ایک بورڈ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پنجاب حکومت کا لوگو بھی موجود تھا۔ اس بورڈ پر لکھا پڑھا جا سکتا ہے کہ "مریم نواز مینٹل ہاسپٹل، چوٹی زیریں"۔ ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ کیا وہ پاگل ہو گئی ہیں؟
پاگل ہو گئی ہے؟ ???? pic.twitter.com/96B2J7kcY4
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 14, 2025
عظمیٰ بخاری کا جواب
اس پر بادی النظر میں اسی بورڈ کی تصویر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی شیئر کی لیکن اس میں "مینٹل" کا لفظ موجود نہیں، ساتھ جی پی ایس میپ بھی شیئر کیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ مونس الٰہی نے شاید فوٹوشاپ تصویر شیئر کی تھی۔ عظمیٰ بخاری نے اس تصویر کے ساتھ سوال اٹھایا کہ "کیا کوئی رہنمائی کر سکتا ہے حرام کھا کر پاگل ہونے والے باولے کا علاج کیا ہوتا ہے؟"
کوئی رہنمائی کر سکتا ہے حرام کھا کے پاگل ہونے والے باولے کا علاج کیا ہوتا ہے؟ https://t.co/VhTy3lTyYR pic.twitter.com/4eyl1kUxp1
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 14, 2025