ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی مزید تنزلی، مفتاح اسماعیل کا ہوشربا انکشاف

پاکستان کی انسانی ترقی کے اشاریے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مندرجات جاری کرتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں جو کہ پاکستانی عوام کیلئے یقینی طور پر باعث تشویش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی
ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "تازہ ترین ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس رپورٹ میں پاکستان 193 ممالک میں سے 168ویں نمبر پر آیا ہے، یہ انڈیکس اوسط عمر، آمدن اور تعلیم کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقے ’نو برڈ زون‘ قرار، ہوائی اڈوں کے قریب غیر قانونی ذبحہ خانے، بیکریاں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ۔
پاکستان کی درجہ بندی اور موازنہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درجہ بندی تمام سارک اور خطے کے دیگر ممالک، سوائے افغانستان کے، سے بھی کم ہے جبکہ ہماری پوزیشن پچھلے 6 سالوں میں مزید نیچے گئی ہے۔ ہمارے سے بہتر درجے پر موجود 10 ملکوں میں یوگنڈا، روانڈا، پاپوا نیو گنی، ٹوگو، شام، موریطانیہ، نائیجیریا، تنزانیہ، ہیٹی اور لیسوتھو شامل ہیں۔
تنزلی کی صورت حال
لیسوتھو کے بعد "میڈیم ہیومن ڈیولپمنٹ" کی کیٹیگری ختم ہو جاتی ہے اور آخری کیٹیگری "لو ہیومن ڈیولپمنٹ" شروع ہوتی ہے، اس آخری کیٹیگری میں پاکستان شامل ہے۔
In the latest Human Development Index report, Pakistan placed 168 out of 193 countries. (The index measures life expectancy, income and education). Our ranking is much lower than all SAARC and regional countries (except Afghanistan). We have also fallen behind in the last 6…
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 15, 2025