قصور: ہسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
اجتماعی زیادتی کا واقعہ
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عبدالجبار نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی اپنی چچی کے ساتھ کمسن کزن کے علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار سکول سیل
مبینہ زیادتی کا طریقہ
والد کے مطابق ہسپتال کا وارڈ بوائے ذیشان اس کی بیٹی کو ورغلا کر بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا
واقعے کے بعد کی صورتحال
عبدالجبار کے مطابق لڑکی کی چچی اسے ڈھونڈتے ہوئے بالائی منزل پر پہنچی تو ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
تحقیقات کا آغاز
دوسری جانب ہسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔








