پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر پر چلا گیا، حامد میر کا انکشاف

پاکستان کی تنزلی ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت کئی درجے بہتر ہونے کے بعد 151 ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جانوروں کی طرح نہیں کھاتا، خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں، وسیم اکرم
رینکنگ کی تفصیلات
سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2025 میں پاکستان 158 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت کی رینکنگ بہتر ہوتے ہوئے 151 ہو گئی ہے۔ 2024 میں پاکستان 152 ویں نمبر پر تھا اور بھارت 159 ویں پوزیشن پر تھا۔ پاکستان کی تنزلی کی ایک اہم وجہ غیر اعلانیہ سینسر شپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، بینچوں کی تشکیل میں شفافیت لانے کی ضرورت
پاکستانی میڈیا کی حالت
معروف ٹی وی اینکرز جیسے کہ کاشف عباسی، سمیع ابراہیم، عارف حمید بھٹی، سمینہ پاشا، اور پارس جہانزیب سمیت متعدد ٹی وی سکرینز سے غائب ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ ٹی وی سکرینز سے کیوں غائب ہیں۔ کچھ ٹی وی اینکرز پاکستان چھوڑ چکے ہیں، اور جو پاکستان میں کام کر رہے ہیں وہ اپنے مستقبل کے بارے میں تحفظات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں میڈیا کے حالات اچھے نہیں ہیں۔
سماجی میڈیا پر بیان
Media freedom deteriorated very fast. Pakistan fell down from 152 to 158 in World Press Freedom Index. TV anchors like @Kashifabbasiary , @pasha_samina , Arif Hameed Bhatti, Sami Ibrahim, Paras Jahanzeb and many others are missing from TV screens. @RSF_inter pic.twitter.com/lRfN93nZdB
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 14, 2025