کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، یومِ الحاقِ پاکستان پر جلسے میں شرکت کی دعوت

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد 19 جولائی کو یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والے عوامی جلسے اور ریلی میں شرکت کی دعوت دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اس موقع پر حریت وفد نے خواجہ سعد رفیق کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی حکومت کے جابرانہ اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام کی استقامت اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے یہ بھی کہا کہ 19 جولائی 1947 کی پاکستان سے الحاق کی تاریخی قرارداد آج بھی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی حلقہء فکر و فن کے زیرِ اہتمام سعودی عرب اور امریکہ میں تقریبات
یومِ الحاقِ پاکستان کی اہمیت
وفد نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی ناقابلِ تسخیر عزم کا مظہر ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس دن کی مناسبت سے لاہور میں ایک بھرپور عوامی جلسہ اور ریلی منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب کر لی
خواجہ سعد رفیق کا جواب
خواجہ سعد رفیق نے وفد کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اس تاریخی ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ مسلم لیگ(ن) کا یہ دوٹوک اور اٹل موقف ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد تکمیل پاکستان کا حصہ ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
یکجہتی کا پیغام
حریت وفد نے کہا کہ پاکستان کے قومی، سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی ان کے لیے باعث تقویت ہے۔ حریت کنوینر غلام محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ 19 جولائی کا یومِ الحاقِ پاکستان کا پیغام نہ صرف پاکستان کے کونے کونے تک بلکہ عالمی سطح پر بھی پہنچانا چاہیے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا حصہ ہے اور یہ عہد وفا کسی جبر یا طاقت سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔
دیگر ملاقاتیں
وفد میں شیخ عبدالمتین، انجینئر مشتاق محمود، زاہد صفی، سید اعجاز رحمانی، عبدالحمید لون، محمد اشرف ڈار، محمد شبیر ڈار اور دیگر شامل تھے۔ حریت وفد نے لاہور میں تحریک لبیک کے رہنما علامہ سعد رضوی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یوم الحاق پاکستان کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔