Your Saturday Under the Stars: How Will It Be?

```html
برج حمل: سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
آج صبح سے ہی اگر صدقہ دیں گے تو سارا دن انشاءاللہ اچھا گزرے گا۔ جو لوگ بندش محسوس کر رہے ہیں وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
برج ثور: سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ اب ذہنی طور پر خود کو کام کرنے کے لئے اور تبدیلی کے لئے تیار رکھیں۔ کوئی بھی خبر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔ آج ایک ناممکن کام بھی ہونے کی بہت امید نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور ہو گیا
برج جوزہ: سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
حالات بدل چکے ہیں۔ اب آپ کے اپنے بھی نہیں رہے اور سب مطلب پرست ثابت ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب ان سے کافی دور ہو جانا چاہیے اور نئے انداز سے زندگی کو شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان
برج سرطان: سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کافی دنوں سے بیماری یا بندش وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہیں۔ آج ان شاءاللہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے وہ ان سے بڑی شاندار بہتری کو محسوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطب مینار سے اجمیر شریف کی درگاہ تک: بھارت میں 10 سے زائد مقامات جہاں ‘مندر مسجد’ کا تنازع جاری ہے
برج اسد: سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
بے شک بے شمار معاملات میں لاپرواہی آپ کو کامیاب ہونے نہیں دے رہی۔ آپ فوری طور پر سب کام چھوڑ کر اپنے اور اپنے گھر پر توجہ دیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے
برج سنبلہ: سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کو آج ایک اہم چانس ملنے کی توقع ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں اس پر مکمل توجہ رکھیں اور کسی دوسرے سے کامیابی تک ہرگز بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب
برج میزان: سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آج اچھا دن ہے۔ بیماری سے نجات، نحوست کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور ہوں گی۔ ان شاءاللہ سب اچھا ہوگا۔ بس اپنی نیت کے فتور کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی دوڑ، کس نے کتنا خرچ کیا؟
برج عقرب: سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
صدقہ دیں گوشت کی صورت میں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ بدنظری میں آلگے ہیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کام کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے صرف بعد نماز مغرب سورہ واقعہ پڑھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی کے بادشاہ کو پھانسی سے بچنے کے لیے نو ارب ڈالر کی قرض درکار
برج قوس: سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
راستہ کھل رہا ہے۔ آج اندازہ ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور سابقہ نقصان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ جو لوگ بیمار ہیں صحت یاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست،31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب
برج جدی: سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جو رکاوٹ تھی وہ آج صبح ہی دور ہو جائے گی اور پریشانیوں کا سلسلہ بھی فوری رک جائے گا۔ آج کا دن آپ کی زندگی میں خوشگوار خبر بھی لے آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
برج دلو: سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
راستہ بار بار نہ بدلیں۔ اس طرح مشکل ہو جائے گی اور جو بھی فیصلہ کر لیں پھر اس پر قائم ہو جائیں۔ اس طرح کچھ تو حاصل کر لیں گے، اب زائچہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا ہے۔
برج حوت: سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
عزت کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ لاپرواہی نہ کریں۔ جو لوگ اولاد کے حوالے سے لاپرواہ ہیں ان کے لئے زبردست وارننگ ہے۔ بعد میں نہ کہنا کہ ستاروں نے خبر نہیں دی۔
```