اچانک ٹاوٹ صحافی ایک دم سے حکومت کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں، سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہواہے : عدیل راجہ

حکومت کے خلاف صحافیوں کی آوازیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن ) معروف صحافی عدیل راجہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حیران کن ہے کہ جتنے بھی ٹاوٹ صحافی ہیں وہ حکومت کے خلاف بولنا شروع ہوگئے ہیں، محسن بیگ بھی ٹویٹ کر رہا ہے کہ مس مینجمنٹ ہو رہی ہے، جنگ گروپ بھی مریم نواز اور حکومت کے خلاف خبریں لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی سکیموں کے بہانے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے عملے کی لوٹ مار؟ شہری پھٹ پڑے

چینی سے متعلق خبریں

عدیل راجہ کا وی لاگ میں کہنا تھا کہ چینی سے متعلق خبریں لگائی جارہی ہیں، یہ حقیقی طور پر لگنی چاہیے تھی لیکن ویسے نہیں لگ رہی تھیں، اب یہ لگوائی جارہی ہیں۔ یہ آپ طے کریں کہ کون لگوا رہا ہے۔ میرے پاس اطلاع یہ ہے کہ دباو ڈالا جارہا ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ شہبازشریف سے کیا غلطی ہو گئی ہے۔ کیا جنگ گروپ نے جو اعزاز سید کے ذریعے یا وی نیوز نے وسیم عباسی کے ذریعے جو زرداری صاحب والی خبر پلانٹ کی تھی، یہ اس کا غصہ ہے؟ یا یہ اس چیز کا غصہ ہے کہ محسن نقوی نے جنگ گروپ کے خلاف کچھ خبریں کی ہیں؟ کیونکہ جنگ گروپ اس سے پہلے شہبازشریف اور مریم نواز کے خلاف خبریں نہیں لگاتا تھا، جو کہ اب لگانا شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ اشارہ دیتا ہے کہ کچھ تو غلط ہے لیکن میں سمجھ نہیں پا رہا کہ دراصل وہ چیز کیا ہے۔

سیاسی پریس کانفرنسوں پر توجہ

انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں کہ اچانک سے علی امین گنڈا پور کی پوری پوری تقریریں دکھانا شروع کر دی گئیں ہیں اور ان پر پورا فوکس کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی ساری پریس کانفرنس کٹ کر دی گئی ہیں جبکہ اس سے قبل کوئی بھی پریس کانفرنس ہو وہ کٹ نہیں کی جاتی تھی۔ تو کچھ تو غلط ہو رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...