بانی پی ٹی آئی کے بچے سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو اجازت ہونی چاہیے: شرجیل میمن

شرجیل میمن کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ضرور پاکستان آنا چاہیے، اگر ان کے بچے سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ان کو اجازت ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا بورے والا میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب کر لی

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے اگر انتشار کی سیاست کی تو اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے، اسے کام کرنے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور خود اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی تنظیم ایلیٹ کی جانب سے عید ملن تقریب، خواتین کی بھرپور شرکت

کراچی کی صفائی کا مسئلہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کچرا تھا، اب کراچی سے روزانہ کچرا اٹھ رہا ہے۔ لیاری میں گرنے والی عمارت غیر قانونی طور پر بنی ہوئی تھی۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین موجود ہیں جو بلڈنگ گری اس کا نقشہ منظور نہیں تھا۔ اس واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جا چکا ہے، حیسکو نااہل ادارہ ہے، جس کی وجہ سے پانی بروقت نہ نکالا جا سکا۔

نئے منصوبے

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بی آر ٹی میں ہم ای وی بسیں لا رہے ہیں۔ اگست میں ہم ڈبل ڈیکر بسیں لانا چاہتے ہیں، اور اگست کے دوسرے ہفتے میں پنک ای وی اسکوٹر خواتین کو مفت دینے جا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اگست ستمبر میں مزید ای وی بسیں آجائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...