رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے آتے تھے: حامد میر

حامد میر کی گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکرپرسن و سینئر صحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے آجاتے تھے، وہ اپنی میزبانی میں چلنے والے پروگرام میں بات کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان، نام بھی سامنے آگئے
مصدق ملک کا بیان
دوران گفتگو، لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو ایک سال کیڑوں والی زمین پر لٹایا گیا جس پر حامد میر کا کہنا تھا کہ "رانا ثناء اللہ کے سیل میں پہلے چینی پھینکی جاتی تھی، پھر کیڑے خود بخود آجاتے تھے۔ وہاں کیمرہ بھی لگا ہوتا تھا، مجھے یہ بات رانا ثناء اللہ نے نہیں بتائی بلکہ جو احکامات ملنے پر چینی پھینکتے تھے، انہوں نے بتایا کہ یہ ہم سے کروایا جا رہا ہے، اس کا کہیں ذکر کریں۔"
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان نے پہلی ملاقات میں عجیب حرکتیں کیں ، اداکارہ کا انکشاف
تحریک انصاف کا مؤقف
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے کہا کہ "وہ کون لوگ تھے، عمران خان تھا، آج اڈیالہ جیل پر کس کا قبضہ ہے، خدا کا نام مانیں، ہمیں اپنی جگہ (سپیس) واپس لینا پڑے گی، آج چینی امپورٹ کی جارہی ہے جس پر حامد میر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ آپ کے رہنما کے سیل میں پھینکی جائے گی۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
رانا ثنا اللّٰہ کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا انکے سیل میں چینی پھینکی جاتی تھی چینی ہر کیڑے آتے تھے اور رانا صاحب کو کاٹتے تھے تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کا کہنا ہے یہ کام ہم نے نہیں کیا تھا کسی اور نے کیا تھا آج اڈیالہ جیل میں بھی بہت کچھ ہو رہا ہے ۔۔۔. pic.twitter.com/18Ed3KIUk7
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 14, 2025