عالیہ حمزہ کو پنجاب میں تحریک چلانے کے لیے رکھا گیا ہے، ٹویٹ کرنے کے لیے نہیں، سلمان اکرم راجا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بات کر رہا ہوں وہ ٹھیک کر رہا ہوں، اگر کسی میں ہمت ہے رد کرنے کی تو میں دیکھ لوں گا۔ ایک اچھے ایونٹ کو بیوقوفانہ طریقے سے متنازع بنایا گیا، یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ٹویٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، جس نے غلطی کی ہے وہ معافی مانگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ریاض کی جانب سے سنیئر مینجر شیخ ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی
عالیہ حمزہ کی حیثیت
صحافی نے سوال کیا کہ کیا عالیہ حمزہ کو ٹویٹ کے معاملے پر فارغ کیا جا رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو فارغ نہیں کیا جا رہا۔ انہیں جس کام کے لئے رکھا گیا ہے وہ کام انہیں کرنا چاہئے، ان کا کام ٹویٹ کرنا نہیں، پنجاب میں تحریک چلانا ہے۔
مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر دعوت
لاہور میں مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر دعوت کے سوال پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر نہ جاتے تو بہتر ہوتا۔ یہ واضح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی کو پیسے کی وجہ سے ٹکٹ نہیں دے گی۔ ہم تحریک خان صاحب کے احکامات کے تحت چلائیں گے۔