شاندانہ گلزار کا ایس ایچ او بڈھ بیر کو معطل کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کا الزامات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی جھگڑے پر ملزم نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں
پولیس کی کارروائیوں کا شکریہ
پشاور پریس کلب میں اہلِ علاقہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بڈھ بیر پولیس نے علاقے میں ایف سی آر جیسا ماحول قائم کر رکھا ہے، جہاں چادر اور چار دیواری کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو دوسری شادی کے لیے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ جانئے
مقامی لوگوں کی مشکلات
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے رویے نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ شاندانہ گلزار نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے، بصورت دیگر تحریک انصاف علاقے میں شدید احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
احتجاج کی دھمکی
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کل صبح آٹھ بجے تک ایس ایچ او بڈھ بیر کو معطل نہ کیا گیا تو کوہاٹ روڈ بند کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
آئی جی خیبرپختونخوا کا نوٹس
ادھر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شاندانہ گلزار کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت دے دی ہے۔ سی سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے، جنہیں 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
قانون کی برابری کا اصول
آئی جی کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔