وفاقی وزیرنے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا
پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولیو ہمارے ماحول میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 70ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے، ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمان
غلط فہمیوں کا خاتمہ
پولیو ویکسین کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود غلط فہمی دور کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
والدین کی گرفتاری کے خلاف اقدامات
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے آگاہ کیا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا خود دورہ کیا، ان علاقوں میں کیسز آئے جہاں ہماری رسائی نہیں تھی۔ پورے پاکستان کے مختلف اضلاع سے پولیو کے نمونے مثبت آرہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہمارے ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے، جو پولیو کے قطرے پی رہے ہیں وہی لوگ محفوظ ہیں۔








