بھارتی لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کر3پاکستانیوں کو تھائی لینڈ میں اغوا کروا دیا

اغوا کی معلومات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی لڑکی سے آن لائن رابطے کے بعد نوکری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے ساہیوال کے 3 نوجوان مبینہ طور پر اغوا ہوگئے، اغوا کاروں نے والدین سے کروڑوں روپے تاوان مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ
نوجوانوں کی رخصتی
ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی نوجوانوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ 26 مئی کو عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا، تینوں نوجوان بھارت کی لڑکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔ بھارتی لڑکی نے موبائل کے ذریعے ہی ٹکٹ بھیجے اور لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق کیس میں فریقین سے دلائل طلب
اغوا کے بعد کی صورتحال
تھائی لینڈ پہنچنے پر اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں کو برما بارڈر کراس کروا کر میانمار پہنچایا، اغوا کاروں کی جانب سے والدین سے فون کال پر ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔
اہلخانہ کی درخواست
اس حوالے سے مغوی شہری عثمان کی والدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی ایمبسی کو آگاہ کردیا گیا ہے، عثمان کی بیوی کی جانب سے اسلام آباد کے متعلقہ اداروں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر مدد کیلئے درخواست بھی بھیج گئی ہے، ہماری مدد کی جائے۔