انڈونیشیا کے 11 سالہ بچے کا بیچ سمندر کشتی پر ڈانس ورلڈ سینسیشن بن گیا

دنیا بھر میں وائرل ہونے والا انڈونیشین بچے کا ڈانس
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں ہر سال ہونے والی ثقافتی کشتی ریس میں 11 سالہ بچے کی جانب سے کیا گیا ڈانس ورلڈ سینسیشن بن گیا، دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی بچے کے ڈانس اسٹیپس پر جھومنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اگر۔۔ امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا
کشتی ریس کی روایت
کشتی ریس انڈونیشیا میں کئی صدیوں سے ہوتی آ رہی ہے، جس دوران لمبی کشتیوں کی دوڑ ہوتی ہے اور ہر کشتی پر متعدد کھلاڑی سوار ہوتے ہیں جو کشتی کو تیز تیز چلاتے ہیں۔ ہر کشتی کے فرنٹ پر ایک کم عمر بچہ یا بچی بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوتی ہے جو کہ ڈانس کرکے اپنی ٹیم کی ہمت بڑھاتے ہیں۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ
اے بی سی نیوز کے مطابق انڈونیشین بچے کی جانب سے کشتی ریس کے دوران کیا گیا ڈانس دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور مختلف کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پسند آ گیا اور وہ بھی کھیل کے اختتام پر 11 سالہ ریان ارکان دخا کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرکے ڈانس کرنے لگے۔