سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لیے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ قائم، گیسٹروانٹیسٹینولوجی سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ رپورٹ پر 24 گھنٹے میں ایکشن کی ہدایت کر دی ہے۔ تین سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کام شروع کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کو ہلاک لکھنے کا معاملہ، پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
سکواڈ میں شامل افراد
سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ میں ڈاکٹر، فارماسسٹ، بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈیٹا ایکسپرٹ اور دیگر شامل ہوں گے۔ یہ سکواڈ ہسپتالوں میں ادویات، ڈیوٹی روسٹر، کلینیکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات اور دیگر امور کی جانچ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے ۴ ہزار دیہات متاثر، ۱۳ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب
مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرویلنس ٹیم کے لئے جامع چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیر اہتمام خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس میں ضلع، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کے لئے الگ الگ یونٹ قائم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سید قمر رضا۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کا رہنما
نئی طبی خدمات کا آغاز
اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی (Gastrointestinal) سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت ہسپتال میں گیسٹروانٹیسٹینولوجی سنٹر بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹرز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا اس سے پہلے 2020 میں بھی گرفتار ہوئے تھے، وجہ کیا تھی؟
فری میڈیسن اور کیتھ لیب کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں فری میڈیسن کی مسلسل دستیابی کی ہدایت کی اور اس حوالے سے کارروائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8 ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ
ڈاکٹروں کی رہائش کا خیال
وزیراعلیٰ نے دوردراز علاقوں میں متعین ڈاکٹروں کی رہائشگاہوں میں فرنیچر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر رپورٹ بھی طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی ہونے کا امکان
آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں 70 فیصد مریض علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی پر بولے جانے والے پنجابی کے ایک لفظ سے پورے ملک میں وائرل ہونے والا سیلاب سے متاثرہ لڑکا سامنے آگیا۔
سرکاری فارمیسی کی صورتحال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کے لئے ادویات اور تمام سہولتیں فری ہونی چاہئیں۔ کچھ ہسپتالوں میں مریضوں سے ادویات اور سامان باہر سے منگوانا افسوسناک ہے۔
نوازشریف انسٹی ٹیوٹ کی پیشرفت
پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔