محکمہ ریلوے کا 11 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلوے نے بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لئے ٹرینیوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے اضافہ
پرائیویٹائز ہونے والی ٹرینیں
اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کو پرائیویٹائز کیا جائے گا، جن میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، راول اور بدر ایکسپریس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین کو بھی پرائیویٹائز کیا جائے گا۔
نئے منصوبے کا مقصد
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 11 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سفر سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔