صدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات

ملاقات کی تفصیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایٹمی ریکٹ تباہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اہم بیان جاری کر دیا
حاضرین کی فہرست
ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا معمر ترین شخص 110 برس کی عمر میں چل بسا
غیر رسمی گفتگو
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں اہم ملکی امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتِ حال بھی زیر بحث آئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے: فواد چوہدری
امن و امان کی صورت حال
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج ہوگا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سخت مقابلہ متوقع
اقتصادی امور کا جائزہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
استحکام کے عزم کا اعادہ
دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔