علی ظفر کا سلمان اکرم راجہ کے عالیہ حمزہ سے متعلق بیان پر رد عمل آگیا

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے عالیہ حمزہ سے متعلق بیان پر رد عمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ
غصے میں گفتگو کی عدم قبولیت
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس طرح کا لہجہ اور گفتگو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بہت غصہ چڑھ گیا ہے تو پانی پی کر گفتگو کریں۔ سلمان اکرم راجہ کا عالیہ حمزہ کے حوالے سے لہجہ سخت محسوس ہوا اور وہ غصے میں بھی نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولفن ایان: ‘مجھے ویڈیو بنا کر مسلسل بلیک میل کیا گیا، اسی خوف کے باعث صلح کی تھی’
سیاسی جماعتوں میں باہمی احترام
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت میں کوئی کسی کا ماتحت یا نوکر نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو تنقید اچھی نہیں لگی تو پبلک فورم کی بجائے پارٹی کے اندر بات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوت برداشت ہونی چاہیے اور آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
عالیہ حمزہ کی شکایت اور ایونٹ کی تنظیم
علی ظفر کے مطابق عالیہ حمزہ کی شکایت درست ہے کہ ایسے ایونٹ میں چیف آرگنائزر سے مشاورت ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ان کو اس ایونٹ سے الگ نہیں کر سکتے تھے۔
سلمان اکرم راجہ کا بیان
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایک اچھے ایونٹ کو بیوقوفانہ طریقے سے متنازع بنایا گیا، یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ٹویٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی اور جس نے غلطی کی ہے، اسے معافی مانگنی چاہیے۔