اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج ہوگا، صدر کراچی چیمبر

کاروباری طبقے کے مسائل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ اگر کاروباری طبقے کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو بھرپور احتجاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
ایف بی آر کی پالیسی
کراچی میٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیئرمین ایف بی آر کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس پیئر کو نچوڑ کر ٹیکس نکالیں گے، ایسا کریں گے تو لوگ بھاگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سناروں کے گرد بھی گھیرا تنگ، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردیے، اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ
پاکستان کی حالت
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کون سی چیز اچھی ہے جس کی تعریف کی جائے، نہ بجلی، نہ گیس، نہ سڑکیں، نہ انفراسٹرکچر ہے، اس کے باوجود ہم پاکستان میں بزنس کر رہے ہیں ، ہم سے بڑا تو کوئی مجاہد ہے ہی نہیں، ہم تو جہاد کر رہے ہیں۔
احتجاج کا امکان
انہوں نے کہا کہ کاروباری شخص کبھی نہیں چاہے گا کہ احتجاج کرنا پڑے لیکن ڈوبتا ہوا شخص کیا کرے، اگر مسائل حل نہیں ہوتے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔