سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام، 4 جون سے 16 جولائی کے درمیان کیا ہوتا رہا؟

سینئر اینکر جیسمین منظور کی تصویر شیئر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے خود پر ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد کی تصویر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسلحہ کے زور پر کارروائیں کرنے والا 5 رکنی خواتین کا گینگ گرفتار
موبائل گیلری کی سکرین شاٹ
جیسمین منظور نے اپنی موبائل گیلری کا ایک سکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کی آنکھ سوجی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اگر اس تصویر کو زوم کرکے دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے موبائل میں مزید تصاویر بھی موجود ہیں جن میں چہرے کے مختلف اینگلز عکس بند کیے گئے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ تصاویر میڈیکل رپورٹس کی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، مغوی بچے کے کیس میں اہم پیشرفت
جون 4 کی تصویر کی اہمیت
جیسمین منظور کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر 4 جون کی ہے۔ وہ اس حوالے سے آواز تو اٹھاتی رہی ہیں لیکن ان کی آواز موثر طور پر سنی نہیں گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے انگیجمنٹ کی کوشش، اپنی صفوں کو صاف کرنے کی ضرورت
سابق شوہر کے حمایتیوں کے لئے پیغام
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ان لوگوں کو مخاطب کیا جنہوں نے ان کے سابق شوہر کی طرف داری کی اور اپنے زخمی چہرے کی تصویر کے ساتھ لکھا " یہ ان لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی طرف داری کی، یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم تشکر کی پروقار تقریب، کیک کٹنگ اور مریض بچوں میں تحائف کی تقسیم
ایلون مسک کو شکایت
جس دن یعنی 4 جون کو جیسمین منظور پر مبینہ تشدد ہوا، اسی دن انہوں نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرکے خود پر ہونے والے تشدد کی شکایت کی لیکن اس پوسٹ پر زیادہ لوگوں نے توجہ نہیں دی۔ اس پوسٹ کو ایکس پر صرف ساڑھے 10 ہزار لوگوں نے دیکھا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے کہا "ایلون مسک کے لیے: مجھے نہیں معلوم کہ آپ اپنے پیغامات پڑھتے ہیں یا نہیں، کیونکہ آپ ایک نہایت مصروف انسان ہیں۔ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صحافی ہوں اور مجھے آپ کی مدد درکار ہے۔ یہ خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے خلاف ایک جدوجہد کا معاملہ ہے۔ میں خود اس کا شکار ہوں، اور چاہتی ہوں کہ آپ اس معاملے میں میری مدد کریں۔"
یہ بھی پڑھیں: 15 ہزار ماہانہ پر کام کرنے والا سابق سرکاری ملازم 30 کروڑ کے اثاثوں کا مالک نکلا
سی این این کو ٹیگ کرتے ہوئے
اسی روز انہوں نے ایک اور پوسٹ میں سی این این کو ٹیگ کیا اور کہا "یہ کہانی دنیا کو سنائی جانی چاہیے، میری کہانی جس میں مجھے تشدد، بدسلوکی اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک صحافی ہوں، اگر میرے ساتھ یہ سب کچھ ہوا، تو ذرا تصور کریں اُن بے شمار خواتین کا جو آج بھی تنہا اپنی جنگ لڑ رہی ہیں، بغیر کسی مدد کے۔" ان کی ایکس پر کی گئی اس پوسٹ کے ویوز تین ہزار سے بھی کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
گھر توڑنے کا الزام
9 جون کو کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے کسی خاتون پر گھر توڑنے کا الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا
جنسی ہراسانی پر ڈاکیومنٹری کا اعلان
14 جون کو جیسمین منظور نے جنسی ہراسانی پر ڈاکیومنٹری بنانے کا اعلان کیا اور متاثرہ خواتین سے درخواست کی کہ ان کے ساتھ رابطہ کریں۔
آخر میں دعا
18 جون کو انہوں نے ایک پوسٹ کی اور لکھا " اے خدا تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے ایک منافق مرد اور منافق عورت سے بچایا۔ انہوں نے میری زندگی تباہ کردی، میں ان کا معاملہ اللہ اور آخرت پر چھوڑتی ہوں۔"