ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا

پی ٹی آئی کی رہنما کی طبیعت خراب
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد
ہسپتال میں داخلہ
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر لایا گیا ہے۔ یاسمین راشد کے معدے میں درد اور جلن بھی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تشخیصی ٹیسٹ
پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کے سروسز ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔