ممبئی ایئرپورٹ پر بوئنگ 737طیارے کو کارگو ٹرک نے ٹکر مار دی

ممبئی ایئرپورٹ پر حادثہ
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں طیاروں کے چھوٹے بڑے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں اور اب ممبئی ایئرپورٹ پر بوئنگ 737 طیارے کو کارگو ٹرک نے ٹکر مار دی.
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، کوکین اس تک خاتون کہاں سے پہنچاتی تھی؟ حیران کن انکشاف
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب اکاسا ایئر کا طیارہ بنگلورو سے پرواز کر کے ممبئی ایئرپورٹ پہنچا جہاں اس سے سامان اور کارگو اتارا جا رہا تھا.
یہ بھی پڑھیں: کراچی: نوابشاہ سے آنیوالی نجی ایمبولینس گڑھے میں گر گئی، مریض جاں بحق
ایئرلائنز کا بیان
ایئرلائنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگو ٹرک ایک تھرڈ پارٹی گراؤنڈ ہینڈلر چلا رہا تھا جو طیارے سے ٹکرا گیا. ایئرلائن کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ اور تھرڈ پارٹی گراؤنڈ ہینڈلر کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.
مسافروں کی سلامتی
تاہم خوش قسمتی سے، اس واقعے میں مسافروں یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا.