بیرسٹر سیف نے عمران خان سے جیل میں گھنٹوں ملاقات کی اور بعد میں کہا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں : شمع جونیجو

سینئر صحافی کا ٹویٹر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی شمع جونیجو نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف نے عمران خان سے جیل میں گھنٹوں پر مبنی ایک سیاسی ملاقات کی اور اس کے بعد بیان دیا کہ عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: عرفان صدیقی
ملاقات کے حوالے سے وضاحت
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی شمع جونیجو کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سیاسی ملاقات کی تو پھر کون ہیں جو کہتے ہیں کہ کپتان قید تنہائی میں ہیں اور کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، جبکہ وہ ہر ہفتے منگل اور جمعرات کو ملاقاتیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، حکومت کا سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح میں ایک مرتبہ پھر ردو بدل کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
ٹویٹ کا متن
بیرسٹر سیف نے آج عمران خان سے گھنٹوں ایک سیاسی ملاقات کرنے کے بعد بیان دیا ہے کہ عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔
یہ ہے پی ٹی آئی کی سیاست https://t.co/vzi1RyHsw6— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 15, 2025
یہ بھی پڑھیں: علاج کے لیے بھارت جانے والے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی
بیرسٹر سیف کا بیان
یاد رہے کہ گزشتہ روز بیرسٹر سیف نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کا احوال سنایا۔ بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی، انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور تمام ذمے داران فوری احتجاجی تحریک کا آغاز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں 2گھنٹے ملاقات
پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور سوشل میڈیا مہم چلانے سے باز رہیں، سوشل میڈیا کو پارٹی کا بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی نظام میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا
احتجاجی تحریک کے لیے ہدایات
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام رہنما احتجاجی تحریک کے لیے متحد اور یکسو ہوں، بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ اور تمام ذمے داران کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات اور احتجاجی تحریک سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، انہوں نے سینیٹ کے امیدواروں کی ترجیحی فائنل فہرست فراہم کردی، ثانیہ نشتر کی نشست پر مشال یوسفزئی کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیاگیا، عطا تارڑ کا دلچسپ انکشاف
امیدواروں کی فہرست
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا ہے کہ دیگر امیدواروں میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین سیٹ پر روبینہ ناز شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو وزیرِ اعلیٰ کے لاہور کے دورے اور احتجاجی سرگرمیوں کے بارے میں بھی علم نہیں تھا، میں نے انہیں وزیرِ اعلیٰ کے لاہور کے دورے اور وہاں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ہے۔
بشریٰ بی بی کی صورتحال
بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ جیل میں بشریٰ بی بی کو بھی ذہنی اذیت دی جارہی ہے، انہیں گندا پانی دیا جا رہا ہے، خوراک میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی کو گزشتہ دنوں کیڑے نے پاؤں پر کاٹا تھا، جس سے وہ ایک ہفتہ بیمار رہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تمام تر اذیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے حوصلے بلند ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ رہائی کے بعد جیل میں ظلم ڈھانے والے افسران اور متعلقہ حکام کو چھوڑوں گا نہیں۔