حکمرانوں نے اراکین اسمبلی پر زور لگانے کی بجائے تحریک انصاف سے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلا دئیے کہ یہ زیادہ آسان تھا: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کی سینیٹ امیدواروں کی فہرست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے الیکشن کیلئے پارٹی کے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی ہے۔ اس پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے انہیں حکمرانوں کے ’لوگ‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی، وزیر داخلہ سے مل کر حل نکالیں گے، محسن نقوی
فواد چوہدری کی تنقید
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکمرانوں نے بجائے MPAs پر زور لگانے کے، تحریک انصاف سے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلا دیے کہ یہ زیادہ آسان تھا۔ اس سے قبل جاری پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سینیٹ کے ٹکٹ نہیں دئیے اور کہا ہے کہ پارٹی فیصلہ کرے۔ اگر پارٹی ٹکٹ فروخت کرتی ہے تو یہ پارٹی کا قصور ہے عمران خان کا نہیں۔
حکمرانوں نے بجائے MPAs پر زور لگانے کے تحریک انصاف سے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلا دئیے کہ یہ زیادہ آسان تھا:) https://t.co/9rPN6mshv9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 16, 2025
یہ بھی پڑھیں: ایران اور مصر کی بےمثال دوستی کا تاریخی تعلق کیسے دیرینہ دشمنی میں بدل گیا؟
سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد سینیٹ الیکشن کیلئے ترجیحی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات اور احتجاجی تحریک سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، اور انہوں نے سینیٹ کے امیدواروں کی ترجیحی فائنل فہرست فراہم کردی۔ ثانیہ نشتر کی نشست پر مشال یوسفزئی کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
امیدواروں کی فہرست
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا ہے کہ دیگر امیدواروں میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین سیٹ پر روبینہ ناز شامل ہیں۔