نیویارک کی بارش پر نصراللہ ملک کا تبصرہ، طارق متین کا طنزیہ جواب

نیویارک میں بارش کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی طارق متین نے ایکس پر نصر اللہ ملک کی جانب سے جاری کی گئی امریکہ کے شہر نیویارک میں بارش کے بعد کی صورتحال کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
نصر اللہ ملک کا ویڈیو شئیر کرنا
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن نصراللہ ملک نے ایکس پر نیویارک شہر میں بارش کے بعد کی سیلابی صورتحال کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’یہ امریکہ کا نیو یارک سٹی ہے۔ دنیا کا سپر پاور ملک اور 25 ٹریلین ڈالر اکانومی رکھنے والے امریکہ میں بارش کے پانی پر کوئی گالم گلوچ نہیں کرتا۔ حکومتوں پر تنقید اور عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے تمیز اور دلیل زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ، کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
طارق متین کا جواب
نصر اللہ ملک کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے صحافی طارق متین نے طنزیہ لہجہ اپنایا اور کہا کہ ’’نیویارک میں شعیب ذرا بتانا اور مریم نواز چھا گئی کہیں پانی نہیں کھڑا۔ یہ بھی نہیں ہوتا جب اونچی سڑک سوکھی دکھا کر تعریف کرنی ہے تو ڈوبے ہوئے پر تنقید بھی برداشت کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور رات کہاں سوئے؟ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کی دلچسپ کہانی اجمل جامی نے بیان کی
پنجاب میں بارشوں کا اثر
یاد رہے کہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کافی متحرک ہیں جبکہ واسا سمیت دیگر اداروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
نیویارک میں شعیب ذرا بتانا اور مریم نواز چھا گئی کہیں پانی نہیں کھڑا۔ یہ بھی نہیں ہوتا جب اونچی سڑک سوکھی دکھا کر تعریف کرنی ہے تو ڈوبے ہوئے پر تنقید بھی برداشت کریں pic.twitter.com/rzDjDh8biP
— Tariq Mateen (@tariqmateen) July 15, 2025