وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیرصدارت ہو گا جس دوران اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے جبکہ چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے زیر غور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟
اہم امور پر غور
تفصیل کے مطابق کابینہ سے پاکستان اور عرب ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے، ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سی کارگو شپنگ ڈاکومنٹس بل 2025 کا مسودہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ وفاقی کابینہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری دے گی۔
قومی پالیسیز کا پیش خیمہ
کابینہ اجلاس میں قومی کینیبِس کنٹرول اور ریگولیٹری پالیسی 2025 پیش ہو گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔