عوام نے خواجہ غلام فرید کے دربار پر آئے ڈپٹی کمشنر کو پیر سمجھ لیا، ہاتھ بھی چومے، پیر بھی چھوئے، ویڈیو وائرل

سادہ لوح عوام کی غلط فہمی
راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سادہ لوح عوام نے خواجہ غلام فرید کے دربار پر سرکاری دورے پر آئے ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ کو پیر سمجھ لیا اور سوچے سمجھے بنا ان کے ہاتھ پیر چومتے اور چھوتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کسی نے اسے اسلام سے دوری، تو کسی نے عوام کی سادہ لوحی، معصومیت اور بے وقوفی سے تعبیر کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق دیگر افراد کے ہمراہ خواجہ غلام فرید کے دربار کے احاطے میں پہنچے تو کچھ لوگ انہیں سلام کرنے کی نیت سے آگے بڑھے اور مصافحہ کیا۔ ان کی دیکھا دیکھی باقی لوگ بھی آگے آنے لگے، کچھ افراد نے تو ان کے ہاتھ چومنے شروع کر دیے جبکہ کچھ نے ان کے پاوں پکڑنے کی کوشش کی۔ ڈپٹی کمشنر اس پروٹوکول پر حیران دکھائی دیئے، لیکن انتظامیہ میں سے کچھ لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی، تاہم عوام کی اکثریت ملے بغیر نہ ہٹی۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز کی دنیا میں کتنا پیسہ ہے؟ صحیفہ جبار خٹک کا انکشاف
عوام کی معصومیت
شفقت اللہ مشتاق کو پیر سمجھنے والوں میں بچے بڑے سبھی شامل تھے۔ عوام کی اس سادہ لوحی کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ زاہد بھٹی نامی ایک صارف نے لکھا کہ "جعلی پیروں کے پیر پر ہاتھ رکھے جا سکتے ہیں تو فرشتہ صفت انسان ڈی سی راجن پور کے پیروں پر ہاتھ رکھنے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے یہی سمجھا ہوگا کہ یہ بھی کوئی جعلی پیر نہیں ہو۔"
صارفین کے تبصرے
شکیل نے لکھا کہ ڈی سی بھی سوچتا ہوگا کہ کیوں نہ استعفیٰ دے کر یہی کام شروع کردوں، جبکہ شاہ نواز نے کہا کہ "یہ سادہ لوگ ہیں، اللہ ہم سب پر کرم فرمائے۔"