وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک؛ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
تقرریاں
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن وسیم اجمل چوہدری کو سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری عامر محی الدین کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن قیادت کو باہم مل بیٹھنے پر مجبور کریں، صاف شفاف انتخابات یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بے یقینی اور مایوسی کی صورتحال سے نکالا جا سکے
دیگر تبدیلیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق عنبرین کی بطورسیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی جبکہ عثمان شاہ خزانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ریاض احمد کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق وسیم اجمل چوہدری کو تبدیل کر کے سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن عامر محی الدین کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ عامر محی الدین کو تفویض اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے ہے۔








