وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو 1917 کے بعد پہلی بار معاشی میدان میں بڑا جھٹکا، بنیادیں ہل کر رہ گئیں
تقرریاں
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن وسیم اجمل چوہدری کو سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری عامر محی الدین کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات، ویانا کو ٹرانزٹ سٹیشن بنالیا
دیگر تبدیلیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق عنبرین کی بطورسیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی جبکہ عثمان شاہ خزانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ریاض احمد کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق وسیم اجمل چوہدری کو تبدیل کر کے سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن عامر محی الدین کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ عامر محی الدین کو تفویض اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے ہے۔