وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستان-چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار

ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران اسحاق ڈار نے میزبانی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی، چیئرمین پی ٹی اے
ملاقات کی تفصیلات
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ نائب وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ کو ایس سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ
باہمی دلچسپی کے امور
ترجمان کاکہناتھاکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بھی بات چیت کی۔ مختلف شعبہ جات میں تعاون پر پاک چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
امن اور تعاون کا اعادہ
دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔