شہبازشریف چینی ایکسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ان پر خاندان کی طرف سے دباؤ آیا: محمد مالک

شہباز شریف کا چینی ایکسپورٹ سے انکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف چینی ایکسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ان پر خاندانی دباؤ آیا اور اس پریشر میں آ کر یہ فیصلے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یش چوپڑا: بالی وڈ کے ‘کنگ آف رومانس’ جو ایک وقت میں پیٹرول بم بناتے تھے
صحافی کی گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ یہ لابی اتنی مضبوط ہے کہ مجھے 200 فیصد پکی اطلاع ہے کہ وزیراعظم چینی ایکسپورٹ نہیں کرنا چاہتے تھے ، ان پر بہت پریشر تھا۔ پھر وزیراعظم کو لاہور بلایا گیا، خاندانی میٹنگ ہوئی، وہاں اس قسم تک کی باتیں ہوئیں کہ اگر اتنا کام نہیں کر سکتے تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دو اور پھر چینی پر وزارت عظمیٰ تو کوئی نہیں چھوڑتا۔ پھر اس پریشر میں آ کر یہ فیصلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے ثابت کیا وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ٹویٹر پر ردعمل
عام عادی مہنگی چینی خریدنے پر مجبور کیونکہ شہباز صاحب خاندان کے ہاتھوں مجبور ہو گئے تھے۔ واہ۔ مِل مالکوں نے اربوں بنا لئے پر شہباز صاحب کا کوئی قصور نہیں، بے چارے وہ تو خاندان کے ہاتھوں مجبور تھے۔ واہ، واہ۔ pic.twitter.com/OM6IQB7v4w
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) July 15, 2025
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری ترقی کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، حنا پرویز بٹ
چینی کی قیمتوں پر مذاکرات
دوسری جانب نجی ٹی وی ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا
حتمی فیصلہ متوقع
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے درمیان چینی کی ریٹیل قیمت پر منگل کے روز ہونے والے مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو کے قریب رکھی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی
حکومت کا دعویٰ
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایم اے نے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو پر چینی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن عام صارفین کے لیے ریٹیل قیمت تاحال واضح نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
کرشنگ سیزن کا اثر
یاد رہے کہ 24-2023 کرشنگ سیزن کے دوران حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاہدے کے تحت ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، اب ملک بھر میں ریٹیل قیمت 180 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ تھوک نرخ 159 روپے کے آس پاس ہیں۔
اجلاس کا بیان
وزارت قومی غذائی تحفظ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں حکومت کی مقرر کردہ ایکس مل قیمت کے اطلاق اور مارکیٹ میں چینی کی بلاتعطل دستیابی پر گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ نئی ایکس مل قیمت کا اثر دو سے تین روز میں ریٹیل مارکیٹ میں نظر آنا شروع ہو جائے گا۔